ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:احمد قریشی پر پولس کےظلم کا معاملہ : ظلم ڈھانے والے پولس اہلکاروں کو معطل کرنے پولس کو 15دنوں کی مہلت

منگلورو:احمد قریشی پر پولس کےظلم کا معاملہ : ظلم ڈھانے والے پولس اہلکاروں کو معطل کرنے پولس کو 15دنوں کی مہلت

Wed, 05 Apr 2017 18:30:03    S.O. News Service

منگلورو:5/اپریل(ایس اؤنیوز)سورتکل کے احمد قریشی نامی نوجوان پر سی سی بی پولس کے ظلم ڈھانے اور واقعے کی مخالفت کرنے والے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے احتجاجیوں پر لاٹھی چارج کرنے پر مینگلور میں کانگریس لیڈران اور کارکنان نے پولس کی کاروائی پر سخت مذمت کی ہے اور پولس کے اعلیٰ حکام کو پندرہ دنوں کی مہلت دی ہے کہ دی گئی مہلت کے اندر اندرظلم ڈھانے والے پولس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرے۔

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان پر منگل کو پولس نے احتجاج کرنے کے دوران جس طرح لاٹھی چارج کیا تھا اور سو کے قریب کارکنان کو گرفتار کیا تھا،  اُس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریسی لیڈران نے مینگلور  بندر کے زینت بخش ہال میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں نہ صرف لاٹھی چارج کی مذمت کی گئی بلکہ پولس کے مبینہ مارپیٹ پر گردوں کے ناکارہ ہونے پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ میٹنگ میں احمد قریشی پر ظلم ڈھانے والے پولس اہلکاروں کو معطل کرنے، احمد قریشی کو معائوضہ دینے اور احمد قریشی کے تمام طبی اخراجات کو سرکار کی طرف سے ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مذمتی جلسہ میں کانگریس لیڈران ، کارپوریٹس، تعلقہ پنچایت ، گرام پنچایت ممبران سمیت سیکڑوں کانگریسی کارکنان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ مینگلور  جو سی سی بی پولس ٹیم کام کررہی ہے اس کو برخاست کرکے نئی ٹیم تشکیل کی جائے ، میٹنگ میں معاملے کے ذمہ دار پولس کمشنر ایم ، چندرشیکھر کا فوری تبادلہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا اور تمام مطالبات کو اگلے 15دنوں کے اندر پوری کرنے کی مہلت دی گئی ۔

میٹنگ میں یہ بھی طئے پایا کہ  اگر ان مانگوں کو منظور کرتے ہوئے کارروائی نہیں کی گئی تو پھر ایک مرتبہ میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا جائے گا۔ ان تمام باتوں کی اطلاع  کانگریس لیڈر اور سابق میئر اشرف نے دی۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ سی سی بی ٹیم میں جو اہلکار ہیں وہ پچھلے 10-15سالوں سے کام کررہے ہیں، ان سے کسی طرح کے انصاف کی امید نہیں کی جاسکتی ، اسی لئے اس ٹیم کو فوری طورپر برخاست کرکے نئی ٹیم نامز د کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اشرف نے بتایا کہ میٹنگ میں سی سی بی ٹیم میں نئے افسران کی نامزدگی کو لے کر فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں پچھلے کئی برسوں سے اقلیتوں پر لگاتار ظلم ڈھایا جارہاہے ، انصاف کی مانگ لے کر جاتے ہیں زور زبردستی کی جاتی ہے، اقلیتوں کے حقوق کی کوئی قیمت ہی نہیں ہے ، اگر ہماری مانگیں پوری نہیں کی گئیں انہوں نے متنبہ کیا کہ ہم لوگ جدوجہد سے پیچھےہٹنے والے نہیں ہیں۔

congress_muslim1.jpg


Share: